: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،18نومبر(ایجنسی) کانگریس کے رہنماؤں نے جمعہ کو کہا کہ پرینکا گاندھی پارٹی کی تشہیر کریں گی اور اگلے سال اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 'اہم کردار' ادا کریں گیں.
اتر پردیش کانگریس تشہیر کمیٹی کے صدر سنجے سنگھ نے کہا، "وہ (پرینکا) اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہیں. پہلے ہر چیز پر فیصلہ ہو جانے دیجئے."
اتر پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ راج ببر نے کہا، "یہ طے کیا گیا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات میں پارٹی کی تشہیر کریں گی.
اس سے پہلے راج ببر نے کہا تھا کہ پرینکا کی موجودگی سے پارٹی کے لوگوں کے ساتھ ہی ریاست کے لوگوں کے درمیان اعتماد بڑھے گا اور انہیں نئی توانائی ملے گی. انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اگر وہ کافی وقت دیتی ہیں تو پرینکا اتر پردیش میں تمام 403 انتخابی حلقوں میں تبلیغ کر سکیں گی.